top of page

Growth is necessary for everyone in each field of life

  • aiysharizwana
  • May 18, 2021
  • 1 min read

زندگی کا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ آپ دکھنے میں تو زندہ ہوں لیکن اندر سے مر چکے ہوں۔ نہ خواب نہ مقاصد نہ منزل نہ لگن نہ تڑپ کدھر جا رہے ہیں؟ کیوں جا رہے ہیں؟ کچھ پتہ نہیں۔ پھر اچانک آنکھ کھلتی ہے۔ قافلہ آگے جا چکا ہوتا ہے۔ زمانہ بدل چکا ہوتا ہے۔ زمانے کے انداز اور تقاضے بدل چکے ہوتے ہیں۔ اور آپ زیرو پر ہی کھڑے ہوتے ہو۔ وقت نکل چکا ہوتا ہے۔ مواقع ضائع ہو چکے ہوتے ہیں۔ کسی نے کہا تھا کہ کچھ لوگ 25 سال کی عمر میں ہی مر جاتے ہیں لیکن ان کی تدفین ستر سال کی عمر میں ہوتی ہے۔ زندہ رہنا سیکھیں۔ اپنے آپ کو آنے والے کل کےلیے تیار رکھیں۔ ہنر سیکھیں۔ معاشی طور پر مضبوط رہیں۔ معاشی کمزوری بےغیرتی اور کفر تک لے جاتی ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے رہنما آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ مومن کا آنے والا کل آج سے بہتر ہوتا ہے۔ یعنی مسلمان growth-oriented ہے۔ اگر آپ کی نشونما رکی ہوئی ہے تو آپ کو اس حدیث کے تناظر میں اپنی evaluation کرنی ہوگی۔

Comments


Post: Blog2_Post
bottom of page