لپ اسٹک کا انتخاب کیسے کریں ؟
- aiysharizwana
- May 28, 2021
- 1 min read
لپ اسٹک میک اپ کا ایک لازمی جزو ہے۔ چہرے کی رنگت کی مناسبت سے درست لپ اسٹک کا انتخاب چہرے کے حسن کو چار چاند لگا دیتا ہے۔ اس کے لئے اہم یہ ہے کہ آپ اپنی اسکن ٹون کے بارے میں جانتی ہوں تاکہ درست لپ اسٹک شیڈ کا انتخاب کر سکیں۔
گوری رنگت والی خواتین سرخ ، پنک اور پلم کے تمام شیڈز باآسانی استعمال کر سکتی ہیں
سانولی رنگت کی مناسبت سے گہرے اور شوخ رنگ چاکلیٹی براؤن ،ڈیپ پلم اور ڈارک ریڈ خوبصورت لگتے ہیں لہٰذا سانولی رنگت والی خواتین کو ہلکے رنگ خاص طور پر لائٹ پنک اور پیچ استعمال نہیں کرنے چاہئیں ۔
اگر آپ کی رنگت گندمی ہے تو آپ کو روز ،پیری اور پنک کے ڈارک شیڈز استعمال کرنا چاہئے ۔ کوپر بیبی پنک ،گولڈن اور شمرز کا استعمال نہیں کرنا چاہئے ۔




Comments