بادام کا تیل جلد اور بالوں کی خوبصورتی میں اضافہ
- aiysharizwana
- May 22, 2021
- 2 min read
Updated: May 23, 2021
طبی ماہرین کے مطابق بادام کا تیل صحت کے لئے انتہائی بہترین ہے چہرے پر بادام کے تیل کی مالش سے چہرہ تروتازہ اور شاداب رہتا ہے یہ طریقہ ماضی میں بہت مقبول تھا شاہی گھرانے کی خواتین اسے معمول میں شامل رکھتی تھیں اب اسے مشرق کے جادو کے نام سے مغربی ممالک میں کافی پذیرائی حاصل ہوئی ہے بادام کا تعلق خُشک میوہ جات سے نہیں ہے کیونکہ بادام ایک بیج ہے جو بادام کے درخت پر اُگتا ہے مگر عام طور پر اس کا شمار خشک میوہ جات میں ہی کیا جاتا ہے اور اس مزیدارے میوے سے نکلنے والا تیل جلد اور بالوں کو صحت مند کرنے والی بیشمار کاسمیٹکس پروڈکٹس میں کیا جاتا ہے
یہ پٹھوں کی دکھن اور درد کے خاتمے کیلئے فائدہ مند ہے۔ علاوہ ازیں جلد کو نرم و ملائم بنانے اور رنگت صاف کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ بالوں کیلئے بھی مفید ہے۔ یہ جلد اور بالوں کو صحت مند اور توانا کر دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔بادام روغن میں شامل قُدرتی موئیسچرائزر خوبیاں خُشک اور حساس جلد کو ہائیڈریٹ رکھتی ہے
بادام کا تیل جلد کو خُشک نہیں ہونے دیتا اورخُشک بالوں کو بھی ہائیڈریٹ کرتا ہے
سائنس کے مُطابق بادام روغن میں شامل وٹامن ای جلد کو سُورج کی تیز روشنی میں جلنے سے بچاتا ہے اور قُدرتی سن بلاک کا کام کرتا ہے یہ جلد پر پرنے والی جھریوں کو ختم کرتا ہے اور جلد پر عُمر کے اثرات کو چھپانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، ایک تحقیق کے مُطابق بادام روغن جلد پر سٹریچ سے پڑنے والے داغوں کو ختم کرنے میں انتہائی مُفید ہے
لمبے، چمکدار، گھنے اور سلجھے ہوئے بالوں کے لیے بادام کے تیل کا استعمال معمول بنا لیں ، بہترین نتائج کے لیے ہفتے میں 2 بار بادام کے تیل سے بالوں کی جڑوں سے لے کر سروں تک مساج کریں اور 30 منٹ کے لیے سر پر نیم گرم پانی میں بھیگا ہوا تولیہ لپیٹ لیں، اور 30 منٹ کے بعد دھو لیں بال نرم وملائم ، مضبوط اور چمکدار ہو جائیں گے




Comments